free stats

Why Gold Is Moving Too High In October 2025?

گولڈ کو کیا ہو گیا ہے۔ اکتوبر 2025میں اس کی قیمت اتنی زیادہ کیوں ہو رہی ہے؟

گولڈ ۔اکتوبر 2025

تیس سال بعد دنیا کے مرکزی بینکوں کے پاس سونا امریکی ٹریژری بانڈز سے زیادہ ہوگیا ہے یعنی اب دنیا کاغذی باتوں کو چھوڑ کر ھارڈ منی کی طرف پلٹ رہی ہے اسکے پیچھے کیا اسباب ہیں۔؟
سب سے پہلے ہماری دنیا میں بارٹر ٹریڈ کے زریعے تجارت کی جاتی تھی تب لوگ اناج کے بدلے میں جنگی ساز و سامان لیتے تھے۔
جانوروں کے بدلے میں جانور لیتے تھے
اسکے بعد دنیا کی تجارت سونے کے سکے میں ہونی شروع ہوئی پھر اسکے بعد پیپر کرنسی وجود میں آئی جسے آج کل ہم تجارت کے لئیے استعمال کرتے ہیں
پھر بٹ کوائن کی شکل میں پہلی ڈیجیٹل کرنسی وجود میں آئی جسکو مکمل طور پر دنیا نے قبول نہیں کیا مگر مکمل طور پر ریجکٹ بھی نہیں کیا بٹ کوائن کو ڈیجیٹل گولڈ بھی کہا جاتا ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ دنیا میں امریکی ٹریژری بانڈ کی ھولڈنگ ڈاؤن ہو رہی اور گولڈ کی ھولڈنگ بڑھتی جا رہی ہے کیا ہماری دنیا ڈی ڈالرائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے۔؟
کیا امریکہ یہ سب آسانی سے ہونے دے گا۔۔ ؟
یہ دو بڑے اور بنیادی سوال ہیں جنکا جواب آنے والا وقت دے گا۔
تیس سال تک دنیا پہ حکومت کرنے والا ڈالر آج خود سوالوں کے گھیرے میں کھڑا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ 1996 کے بعد آج دنیا کے سینٹرل بینکوں کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز سے زیادہ سونا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے یہ دنیا کی تاریخ بدلنے کی طرف ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔
آپکو 2008 کا اقتصادی بحران یاد ہوگا جب پہلی بار دنیا نے محسوس کیا کہ ڈالر پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کرنا رسکی ہے۔
اسکے بعد دنیا نے دیکھا کہ سال 2022 میں امریکہ نے روس کے سینٹرل بینکس کے 330 بلین ڈالرز کے فارن ایکسچینج ریزرو فریز کر دئیے تب دنیا کی آنکھیں کھلیں کہ آج روس ہے کل ہمارا نمبر بھی ہو سکتا ہے۔
روس کے ایکسچنج ریزرو فریز ہونے کے بعد سونے کی خریداری میں تیزی آ گئی۔
ورلڈ گولڈ کونسل کا ڈیٹا دیکھیں تو دنیا کے سینٹرل بینکوں نے سال 2022 میں 1082 ٹن سونا خریدا۔
پھر سال 2023 میں 1037 ٹن سونا خریدا گیا
پھر سال 2024 میں 10180 ٹن سونا خریدا گیا۔
جبکہ دنیا میں سونے کے ذخائر محدود ہیں اسی لئیے
پوری دنیا میں سالانہ 3 ہزار ٹن سونا مائن کیا جاتا ہے۔
اب ٹرینڈ صاف نظر آ رہا ہے کہ پیپر کرنسی (امریکی ڈالر) پر سے دنیا کا بھروسہ ٹوٹ رہا ہے لیکن بات پھر وہی ا جاتی ہے کہ کیا امریکہ ایسا ہونے دے گا۔؟
پیپر کرنسی سسٹم کی بدولت آج پوری دنیا کا قرضہ 300 ٹریلین ڈالر پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس وقت پوری دنیا کی جی ڈی پی 100 ٹریلین ڈالر ہے یعنی جتنا پیسہ ہے اسکا 200 فیصد قرضہ ہے۔
یہ قرضہ کس نے لیا کس کو دیا کب دیا کیوں دیا کب چکانا ہے کچھ معلوم نہیں ہے سسٹم کے اندر اسکیم ہوتا ہے لیکن یہاں پورا سسٹم ہی اسکیم پر مبنی ہے
ہوا کچھ یوں کہ 1970 میں ڈالر کے پیچھے سے گولڈ کی گارنٹی ختم کر دی گئی تب سے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے دھڑا دھڑ پیپر کرنسی چھاپنی شروع کر دی جسکی وجہ سے انفلیشن بڑھتی گئ عام آدمی متاثر ہوا صورتحال یہ ہے کہ آج ڈویلیپ کنٹریز میں بھی لوگ بری طرح متاثر ہیں۔
اب سینٹرل بینکس زیادہ پیسہ پرنٹ کرتے ہیں تو انفلیشن بڑھتی ہے جس سے عام آدمی شدید متاثر ہوتا ہے۔
اسی لئیے آج گریٹ ری سیٹ 2030 کی باتیں کی جا رہی ہیں  

یہ آرٹیکل ڈاکٹرضیاالحسن نے فاریکس گروڈاٹ پی کے ۔ڈیجیٹیل ٹیکنالوجیز پاکستان اور پاک ایگل انٹرپرائزز ۔ کے لیے لکھا ہے اور یہ آرٹیکل ڈاکٹر ضیاالحسن اورفاریکس گروڈاٹ پی کے کی ملکیت ہے۔اس کو کاپی کرکے استعمال کرنا کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا جس پر آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔مزید معلومات کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔رابطہ نمبر 6561240 0300

Loading

Do You Want To Make Thousands Of Dollars Extra Cash Every Month
From Forex Trading In Pakistan?

Subscribe To Our Mailing List And Get Free Forex Training Videos, Free Forex Trading Strategies, Free Forex Indicators, Robots And Free Forex Analysis From ForexGuru.Pk Team In Your Email

We Respect Your Privacy And Protect It Seriously

Categories: Forex Trading Help

Tags: ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ForexGuru.Pk – Learn Forex Trading in Urdu Hindi | Premium Forex Signals & Trading Strategies