free stats

کیا آپ ایک ماہرٹریڈر کی طرح فاریکس میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟ تو اپنے خطرے کو کنٹرول کریں

کیا آپ ایک ماہرٹریڈر کی طرح فاریکس میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟ تو اپنے خطرے کو کنٹرول کریں

کیا اپ باقی ٹریڈرز سے اگے بڑھنا چاہتے ہیں۔؟

اس مقصد ے لیے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کب آپ اپنی نقصان میں گئی ہوئی ٹریڈز کو کم نقصان میں بند کر لیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے اپنی روزانہ کی ٹریڈنگ کرتے رہیں۔صرف یہی وہ راستہ ہے جس سے آپ اپنی ٹریڈنگ کو مزید سے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

اپنے رسک کو کنٹرول کرنا ایک اچھا ٹریڈر بننے کے لیے کامیابی کی کنجی ہے۔

پہلی نظر میں یہ بلکل عام سی بات لگتی ہے۔لیکن یہ حقیقت ہےکہ زیادہ تر ٹریڈرز اپنی برداشت سے کہیں زیادہ رقم کا نقصان کر لیتے ہیں۔اور وہ بھی صرف اور صرف اس لیے کہ وہ غلط ٹریڈز سٹارٹ کر بیٹھتے ہیں اور پھر اس امید پر بیٹھ جاتے ہیں کہ کبھی نہ کبھی ان کی ٹریڈز پرافٹ کی طرف آجائیں گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے۔اس کے برعکس قابل اور ماہر ٹریڈرز بہت اچھے طریقے سے اپنے سٹاپ لاس لگاتے ہیں اور ان میں اس اکثر ٹریڈرز تو ٹریڈ سٹارٹ کرنے سے بھی پہلے اپنے سٹاپ لاس لگا دیتے ہییں تا کہ ٹریڈ سٹاپ لاس کے بغیر سٹارٹ ہی نہ ہو سکے۔اور اگر ان کا انیلیسس غلط ہو جاتا ہے اور ٹریڈ ان کے خلاف جانے لگ جاتی ہے تو ایک لمیٹڈ نقصان پر ان کی ٹریڈ بند ہو جاتی ہے۔ کیو نکہ وہ جانتے ہیں کہ کسی غلط ٹریڈ کا کسی لمیٹڈ نقصان پر بند ہو جانا ان کے لیے بہت اچھا ہے بجائے اس کے کہ وہ ٹریڈ نقصان کی طرف جاتی رہے اور حد سے زیادہ نقصان کر جائے۔سننے میں یہ کام بہت آسان لگتا ہے مگر اس کو اپنی لائیو ٹریڈز پراپلائی کرنا اور ہر ٹریڈ پر لگاتار سٹاپ لاسس لگانا ایک مشکل کام ہے۔ کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے کہ جب ہم کسی ٹریڈ کو سٹارٹ کر لیتے ہیں توہماری کوشش ہوتی ہے کہ اب ہم اس سے پرافٹ حاصل کر ہی لیں اور نقصان میں نہ ہی بند کرنا پڑے۔ اپنی اس عادت پر قابوپانا اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہیوئے اپنی نقصان دینے والی ٹریڈز کو لمیٹڈ نقصان پر بند کر لینا ایک ایسا عمل ہے جو آپ کو کامیابی کے راستے کی طرف لے کرجاتا ہے اور رفتہ رفتہ کامیاب ٹریڈرز کی صف میں کھڑا کر دیتا ہے۔

منصوبہ بندی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

اگر اپ نے پہلے سے یہ منصوبہ بندی کی ہوئی ہے کہ اپنی نقصان دہ ٹریڈز کو کس طرح سے بند کریں گے۔اور کس طرح سے اپنے انیلیسس کی غلطی کو تسلیم کریں گے اور کس طرح سے اپنے ہی بنائے ہوئے اصولوں پر ہمیشہ کاربند رہیں گے تو ہی آپ اپنی ان ٹریڈز کو صحیح جگہ پر بند کر سکیں گے اور اسی طرح سے آپ کامیابی کی طرف بڑھ سکیں گے۔ مثال کے طور پر آپ یہ فیصلہ کریں گے کے آپ اپنی ایکووٹی کا کتنے فیصد نقصان برداشت کر سکتے ہیں اسی طرح سے آپ ان ٹریڈز کو لمیٹڈ نقصان پر بند کر سکیں گے جو نقصان کی طرف جا رہی ہوں گی۔

یہ آرٹیکل ڈاکٹرضیاالحسن نے فاریکس گروڈاٹ پی کے ۔ڈیجیٹیل ٹیکنالوجیز پاکستان اور پاک ایگل انٹرپرائزز ۔ کے لیے لکھا ہے اور یہ آرٹیکل ڈاکٹر ضیاالحسن اورفاریکس گروڈاٹ پی کے کی ملکیت ہے۔اس کو کاپی کرکے استعمال کرنا کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا جس پر آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔

Do You Want To Make Thousands Of Dollars Extra Cash Every Month
From Forex Trading In Pakistan?

Subscribe To Our Mailing List And Get Free Forex Training Videos, Free Forex Trading Strategies, Free Forex Indicators, Robots And Free Forex Analysis From ForexGuru.Pk Team In Your Email

We Respect Your Privacy And Protect It Seriously

Categories: Forex Trading Help

Free Forex Course - Free Forex Signals - ForexGuru.Pk - Dr. Zia-al-Hassan

Do You Want To Make Thousands Of Dollars Extra Cash Every Month
From Forex Trading In Pakistan?

Subscribe To Our Mailing List And Get Free Forex Training Videos, Free Forex Trading Strategies, Free Forex Indicators, Robots And Free Forex Analysis From ForexGuru.Pk Team In Your Email

We Respect Your Privacy And Protect It Seriously